محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کے مطابق انہوں نے تیندوے کو بے ہوش کرکے بالآخر اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ تیندوے نے ایک ویران مکان کے صحن میں پناہ لی تھی جہاں اسے بے ہوش کرکے پکڑ لیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گرمائی دارلحکومت سرینگر کے باغ مہتاب علاقے میں منگل کی صبح ایک تیندوے کو بستی میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
تیندوے کی موجودگی ایک ویڈیو سے معلوم ہوئی جو سوشل میڈیا پر گشت کر رہی تھی۔ ویڈیو میں تیندوا اس بستی کے ایک رہائش مکان کے صحن سے دیوار کود کر بستی سے باہر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم اس واقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم تیندوے کی تلاش میں جٹ گئی، بالآخر 5دن بعد اسے دبوچنے میں کامیاب ہو گئی۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے تیندوے کو پکڑنے کے بعد مقامی آبادی نے راحت کی سانس لی۔