گزشتہ دنوں جنگلی حیات کے عالمی دن کی سالانہ تقریب کے موقع پر، جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے تمام ڈویژن میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔
وہیں تقریب میں شرکت کرنے آئے فقیر گجیری کے پنچ غلام رسول بجران نے بھی محکمے کی جانب سے اٹھائے اس نئے اقدام پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ "ہم جنگلوں کے پاس رہتے ہیں۔ اس اقدام سے ہمیں فائدہ ہوگا۔ یہ جانور اپنی زندگی جیتے ہیں، نہ ہم کوئی مداخلت کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔"
کشمیر گھومنے آئے ٹورسٹ بھی داچھي گام سے کافی متاثر نظر آرہے تھے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ورلڈ وائلڈ لائف ڈے 2022 کا تھیم ’’ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے کلیدی پرجاتیوں کی بازیافت‘‘ ہے۔
اس تھیم کا انتخاب جنگلی حیوانات اور نباتات کی کچھ انتہائی خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کی حیثیت کی طرف توجہ مبذول کرنے کے لئے کیاگیا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جموں و کشمیر کو 5 نیشنل پارکس، 14 وائلڈ لائف سینکچوریز اور 35 وائلڈ لائف کنزرویشن ریزرو سے نوازا گیا ہے جو تقریباً 16,000 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔
دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے اپنے پیغام میں لکھا، "جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر، آئیے ہم جنگلی حیات کے تحفظ کو ترجیح، فروغ اور ادارہ جاتی بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔
ہمیں جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کی حفاظت، خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ اور جنگلاتی وسائل پر منحصر کمیونٹیز کی روزی روٹی کے تحفظ کی ضرورت ہے۔