ETV Bharat / state

Why Smart Meter Installation Evoke Protests کشمیر میں خواتین اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف کیوں؟ - سرینگر شہر میں آئے روز خواتین احتجاج

وادی کشمیر خاص کر سرینگر شہر میں آئے روز خواتین احتجاج کرتیں نظر آ رہی ہیں، جو ایک ہی مطالبہ کر رہی ہیں کہ انکے گھروں میں بجلی کے اسمارٹ میٹر نصب نہ کئے جائیں۔ Kashmir Smart Meter Installation

a
a
author img

By

Published : May 31, 2023, 3:16 PM IST

کشمیر میں خواتین اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف کیوں؟

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دو برس سے سرینگر سمیت دیگر قصبہ جات میں اسمارٹ میٹر نصب کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ ابھی تک ایک لاکھ سے زائد اسمارٹ میٹر نصب کئے گئے ہیں اور محکمہ کے مطابق دو برسوں میں سرینگر سمیت اہم قصبہ جات میں اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے گا۔ انتظامیہ اگر دعویٰ کر رہی ہے کہ اسمارٹ میٹر نصب کرنے کے بعد صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب رہے گی، تو پھر یہ خواتین احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے اور اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے بعد آنے والی بجلی کی بل ادا کرنا انکے لئے ناممکن ہوگا۔

گزشتہ ایک برس سے شہر سرینگر، جموں اور دیگر قصبوں میں محکمہ بجلی کی جانب سے اسمارٹ میٹر نصب کئے جا رہے ہیں اور یہ میٹر نصب کرنے کے ٹھیکے مختلف نجی کمپنیز کو دئے گئے ہیں۔ یونین ٹریٹری خاص کر شہر سرینگر میں بجلی کے اسمارٹ میٹر نصب کرنے کی عوامی سطح پر شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ جس دوران کئی مقامات پر احتجاج بھی ہوئے۔

انتظامیہ کے مطابق جموں و کشمیر کے مختلف شہروں اور قصبہ جات میں چھ لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کرنے ہیں، جن میں تین لاکھ سے زائد اسماٹ میٹر نصب کیے جا چکے ہیں۔ محکمہ بجلی کے چیف انجینئر جاوید یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اسماٹ میٹر نصب کرنے سے صارفین کو چوبیس گھنٹے بجلی دستیاب رہے گی جبکہ بجلی چوری پر بھی مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Protest Against Installation of Smart Meters سرینگر میں اسماٹ میٹر نصب کرنے کے خلاف خواتین کا احتجاج

جموں کشمیر میں بجلی کی فراہم اور ترسیلی نظام کافی خستہ ہو چکا ہے، آئے روز یہاں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کی شکایات رہتی ہیں۔ بجلی کا ترسیلی نظام اس قدر ابتر ہو چکا ہے کہ کئی مقامات پر آج بھی بجلی ترسیلی لائنز سر سبز درختوں یا معمولی اور عارضی لکڑی کے کھمبوں کے ساتھ باندھ دی گئی ہیں۔ ایسے میں کیا اسمارٹ میٹر ہی اس نظام کو بہتر بنانے کا واحد آلہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: Resistance during Smart Meter Installation: اسمارٹ میٹرز کی تنصیب میں مزاحمت کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.