ETV Bharat / state

Whole Lung Lavage in CD Hospital Srinagar: سی ڈی ہسپتال سرینگر نے بے حد مشکل آپریشن کر کے تاریخ رقم کی

سی ڈی ہسپتال سرینگر نے امریکہ کے ایک تشخیصی سنٹر کی مدد سے مریض کے دنوں پھپھٹروں میں پروٹین جمع ہونے کی بیماری کا پتہ لگایا ہے۔ اس بیماری میں مریض کے جسم میں دودھ کی طرح پروٹین پھیپھڑوں میں جمع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے۔

whole-lung-lavage-procedure-performed-in-chest-and-disease-hospital-srinagar
سی ڈی ہسپتال سرینگر نے رقم کی تاریخ
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 3:58 PM IST

Updated : Jul 7, 2022, 5:03 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ whole lung lavage طریقہ کار عمل میں لایا گیا ہے۔ اس پرسیجر سے مریض کے پھیپھڑوں میں جمع پروٹین کے مواد کو باہر نکالا جاتا ہے۔ چسٹ ڈزیزز ہسپتال سرینگر کے ڈاکٹروں نے ایک مریض پر یہ طریقہ کار عمل میں لاکر ایک نئی تاریخ رقم کی۔

سی ڈی ہسپتال سرینگر نے بے حد مشکل آپریشن کر کے تاریخ رقم کی

دراصل کولگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ شخص ایک ایسے مرض میں مبتلا تھا جس میں علاج صرف یہ تھا کہ جمع پروٹین کو باہر نکال کر پھیپھڑوں کو دھو لیا جائے لیکن ایسا کرنا ماہر ڈاکٹروں کے لیے بھی بے حد مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ پروسیجر بڑا پرخطر ہوتا ہے۔ اس میں مریض کی جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ ایسے میں سی ڈی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ہمت کرکے یہ پروسیجر انجام دیا۔

یہ مخصوص پروسیجر تین گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں 15 لیٹر سیلائن واٹر استعمال کیا گیا ہے۔ سی ڈی ہسپتال سرینگر میں انجام دیا گیا اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروسیجر چسٹ میڈیسن کے پروفیسر کے ہیڈ سربراہ ڈاکٹر نوید نظیر شاہ کی نگران میں کیا گیا۔ ان کے ہمراہ پروفیسر خورشید احمد ڈار، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر فردوس منظور، ڈاکٹر زبیر، ڈاکٹر حنا اور ڈاکٹر عالیہ کے علاوہ دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:

مذکورہ مریض کافی عرصے سے چھاتی کے تکلیف سے جوجھ رہا تھا اور اس سے سانس لینے میں بھی بے حد دقتوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ سی ڈی ہسپتال سرینگر نے امریکہ کے ایک تشخیصی سنٹر کی مدد سے مریض کے دنوں پھپھٹروں میں پروٹین جمع ہونے کی بیماری کا پتہ لگایا ہے۔ اس بیماری میں مریض کے جسم میں دودھ کی طرز پر پروٹین پھیپھڑوں میں جمع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے۔ یہ بیماری کافی کم مریضوں میں پائی جاتی ہے اور یہ بیماری ایک لاکھ مریضوں میں صرف 0.2 سے 0.6 فیصد لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ اس whole lung lavage طریقہ علاج سے مریض اب کافی بہتر محسوس کررہا ہے اور رو بہ صحت ہے۔

Last Updated : Jul 7, 2022, 5:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.