ETV Bharat / state

Ravinder Raina on Election جب بھی الیکشن ہوں گے، بی جے پی پوری طاقت سے لڑے گی، رویندر رینہ

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 2:17 PM IST

بی جے پی کے رہنما رویندر رینہ نے کہا کہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ بی جے پی جموں وکشمیر میں بھی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے اور جب بھی الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں انتخابات کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گا تو بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ انتخاب لڑے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں: بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ جب بھی الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گا تو ہماری پارٹی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں و کشمیر کے لوگ بھی بھاری اکثریت سے بی جے پی سرکار بنائیں گے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بی جے پی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئیے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'پورے ملک کے ساتھ ساتھ بی جے پی جموں وکشمیر میں بھی ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے اور جب بھی الیکشن کمیشن جموں وکشمیر میں انتخابات کے بارے میں کوئی فیصلہ لے گا تو بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ چنائو لڑے گی۔'ان کا کہنا ہے کہ 'ہمیں عوام کا آشر واد یقیناً ملے گا کیونکہ ہمارے وزیر اعظم شری نریندر مودی نے لوگوں کے لئے اسکمیں بنائی ہیں اور غریب لوگوں کا بھلا کیا ہے'۔

رویندر رینہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں وکشمیر میں بھی لوگ بھاری اکثریت سے ہماری سرکار بنائیں گے۔ وہیں گزشتہ روز جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسمبلی انتخابات میں تاخیر کرنا کمیشن کے غیر جانبدارانہ کردار اور شفافیت پر سوال اٹھ رہے اور اس بات کا اظہار ہو رہا ہے کہ کمیشن کشمیر کے انتخابات کے تئیں مرکزی حکومت کی ہدایت کا انتظار کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Assembly Elections In J&K جموں وکشمیر میں بہت جلد اسمبلی الیکشن ہونگے، بی جے پی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.