ETV Bharat / state

ویلفیئر کمیٹی سولنہ نے پولیس کے دعوے کی تردید کی - رہنما خطوط کی خلاف ورزی

پولیس نے حالیہ دنوں سولنہ سرینگر میں شادی کی تقریب کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے جاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک کنبے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

welfare commitee
welfare commitee
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 12:31 PM IST

ویلفیئر کمیٹی سولنہ سرینگر نے پولیس کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ سولنہ میں ایک کنبے نے شادی کی تقریب کے دوران کووڈ-19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی ہے-

ویلفیئر کمیٹی سولنہ سرینگر نے میڈیا کے نام جاری ایک بیان میں اس بات کی تردید کی ہے، اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ مذکورہ کنبے کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس نے حالیہ دنوں سولنہ سرینگر میں شادی کی تقریب کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے جاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک کنبے کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس کے دعوے کی تردید
پولیس کے دعوے کی تردید

پولیس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا 'شہر سرینگر کے سولنہ پائین میں غلام نبی بٹ کے گھر میں بدھ کو شادی کی تقریب انجام دی جارہی تھی، جس دوران وہاں سے پٹاخے پھوڑنے کی زوردار آوازیں سنائی دی جس سے لوگوں میں خوف پیدا ہوا۔ اور اس سلسلے میں مذکورہ کنبے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا'

تاہم ویلفیئر کمیٹی سولنہ سرینگر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے پولیس کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر: ریسرچ اسکالرز کے ماہانہ وظائف میں دوگنا اضافہ

انہوں نے کہا '9 ستمبر کو مذکورہ کنبے میں شادی کی تقریب ہوئی وہ نہایت ہی سادگی سے ایک مسجد شریف کے اندر انجام دی گئی اور اس تقریب کے دوران کوئی پٹاخے نہیں پھوڑے گئے نہ ہی کورونا وائرس کے سلسلے میں جاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی گئی'۔

انہوں مزید کہا 'اس تقریب میں صرف مذکورہ کنبے کے رشتہ دار شریک تھے اور اس دوران کورونا وائرس کی گائیڈ لائنز کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ ویلفیئر کمیٹی نے پولیس اور انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمے کو خارج کیا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.