ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں 9 فروری سے ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان - کشمیر شبانہ درجہ حرارت

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 9 فروری سے ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ Snowfall Prediction in Kashmir from 9 Feb

کشمیر میں 9فروری سے برفباری کی پیشگوئی
کشمیر میں 9فروری سے برفباری کی پیشگوئی
author img

By

Published : Feb 8, 2023, 4:23 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں جاری خشک موسم کے بیچ برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 9 سے 10 فروری تک وادی کشمیر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف باری ہو سکتی ہے۔ ایسے میں بالائی علاقوں میں بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برف و باراں کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرینگر میں 5 جنوری کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جبکہ اب تک رواں سیزن میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا تھا۔ سرینگر میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.6 ڈگری اور گلمرگ میں منفی 6.5 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا، وہیں قاضی گنڈ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8ڈگری اور کوکر ناگ میں منفی 0.1 ڈگری سیلشیس رہا۔

مزید پڑھیں: Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری

ادھر، جموں میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1.1 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا، بانہال میں 1.0 ،کٹرا میں 3.3 ڈگری جبکہ بھدرواہ میں شبانہ درجرارت 1.2 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا۔ لداخ یونین ٹیریٹری کے ضلع لیہہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سیلسیش جبکہ کرگل ضلع میں رات کا کم سے درجہ حرارت میں منفی 6.4 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.