ETV Bharat / state

Rainfall Predicted in Kashmir : کشمیر میں موسم گرم، 5 سے 7 جولائی تک بارشوں کا امکان - کشمیر شبانہ درجہ حرارت

وادی کشمیر میں موسم گرم اور مربوط اور شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ کے بیچ محکمہ موسمیات نے 5جولائی سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Weatherman Predicts rainfall in Kashmir

کشمیر میں موسم گرم، 5 سے 7 جولائی تک بارشوں کا امکان

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 1:52 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : محکمہ موسمیات نے گرم اور مرطوب موسم کے بیچ وادی کشمیر میں 5 سے 7 جولائی تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 4 جولائی تک موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر یا شام کے وقت کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 5 سے 7 جولائی تک رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کے بارشیں متوقع ہیں۔

اس بیچ وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت19.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Unseasonal Rains In Kashmir کھرم درگاہ میں سینکڑوں کسانوں نے موسمی صورتحال میں بہتری کیلئے دعا کی

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت10.2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم شبانہ درجہ حرارت16.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت16.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹیریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت13.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.