ETV Bharat / state

Weatherman Predicts Light Rain in kashmir: وادیٔ کشمیر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 12:22 PM IST

محکمۂ موسمیات نے وادیٔ کشمیر میں ہفتہ کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشوں کے امکانات کی بھی پیش گوئی کی ہے جب کہ جموں میں موسم معمول کی طرح صاف رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ Weatherman Predicts Light Rain in kashmir محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل تک وادیٔ کشمیر میں بڑے پیمانے پر بارشوں کی کوئی توقع نہیں ہے۔

Kashmir Night Temperature
Kashmir Night Temperature

محکمۂ موسمیات کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا ’’آج (ہفتہ کو) کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم ابر آلود رہے گا اور کئی مقامات پر ہلکی بارشیں بھی ہوسکتی ہیں جبکہ جموں کے علاقوں میں موسم صاف رہے گا۔‘‘ Weatherman Predicts Light Rain in kashmir انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن معمول کے برعکس وادی میں سرد ہی رہنے کا امکان ہے۔ No heavy rainfall in Kashmir Till 20 Aprilانہوں نے مزید کہا کہ 12سے 14اپریل کے دوران ہلکی بارش کے امکانات ہیں تاہم بڑے پیمانے پر بارشوں کے 20 اپریل تک فی الحال کوئی امکانات نہیں ہیں۔

ادھر سرینگر میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے قبل رات کا درجۂ حرارت 9.6 ڈگری تھا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس سے قبل رات کا درجۂ حرارت 6.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ Kashmir Weatherجنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.4 ڈگری اور اس سے قبل گزشتہ رات کا 9.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 4.2 ڈگری کے مقابلے میں اس سے قبل رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 6.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمۂ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ شب کا کم سے کم درجۂ حرارت 6.2 ڈگری جب کہ اسے قبل شب کا درجۂ حرارت 5.0 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ Kashmir Night Temperature ادھر شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات 6.1 ڈگری اور اس سے قبل 8.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں میں گزشتہ رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 20.4 ڈگری اور اس سے قبل 23.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں خطہ لداخ کے لیہہ میں گزشتہ رات کا درجۂ حرارت 3.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسے قبل کی شب کا کم سے کم درجۂ حرارت 4.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.