ETV Bharat / state

کشمیر میں 10 نومبر کی صبح تک موسم خراب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات - ای ٹی وی اردو نیوز

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 8 نومبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔Weather To Remain Cloudy in Kashmir

Etv BharatWeather To Remain Cloudy Till 10 November morning In Kashmir:MET
کشمیر میں 10 نومبر کی صبح تک موسم خراب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 5:17 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کسانوں سے 9 نومبر کو کھیتی باڑی سے متعلق آپریشنز کو معطل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 7 نومبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 8 نومبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 9 نومبر کو بھی مطلع ابر آلودہ رہ سکتا ہے اور اس دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں (رازدان پاس، سنتھن پاس، سادھنا پاس، زوجیلا، مغل روڈ) پر برف باری ہوسکتی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 10 نومبر کو مطلع ابر آلود ہی رہ سکتا ہے اور صبح کے وقت کہیں کہیں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں تاہم بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 11 سے 15 نومبر تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

دہلی میں 13 سے 20 نومبر تک طاق-جفت فارمولے کا اطلاق ہوگا

محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا کہ وہ 9 نومبر کو کھیتی باڑی سے متعلق تمام آپریشنز معطل رکھیں۔انہوں نے کہا کہ برف باری سے پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں درجہ حرارت میں بھی کمی درج ہونے کی توقع ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.