ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں چلہ خورد کی شروعات، موسم خوشگوار

وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کے لیے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا دور اقتدار اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا اور بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا۔Chillai Kalan In Kashmir

وادی میں ٹھٹھرتی سردی
کشمیر: چلہ خورد کے تخت نشین ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع
author img

By

Published : Jan 31, 2022, 2:25 PM IST

وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کی حکومت کے خاتمے کے بعد بیس روزہ چلہ خورد کے تخت نشین ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔Nights Turn Warmer As 'Chillai Kalan' Ends

بتادیں کہ وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا دور قتدار اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا اور بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا۔ Nights Turn Warmer As 'Chillai Kalan' Ends

گرچہ چلہ خورد کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس میں سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوتی ہے۔Snowfall in Kashmir

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارش متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں 2 فروری کو ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں چار فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in Srinagar
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in Gulmarg

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir کشمیر: خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز، پہلگام سرد ترین جگہ

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ Weather in Pahalgam

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Minimum Temperature
ادھر وادی میں پیر کے روز موسم دن بھر خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوشیں کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.