ETV Bharat / state

Weather in Kashmir: کشمیر میں 31 جنوری کو برف و باراں کی پیش گوئی - ہلکے درجے کی بارشیں

وادیٔ کشمیر میں دوران شب کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوئیں جب کہ بعض علاقوں بشمول گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی۔Weather in Kashmir

Weather in Kashmir: کشمیر میں 31 جنوری کو برف و باراں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 2:21 PM IST

وادیٔ کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کا دور اقتدار آخری سانسیں لینے کے بیچ ٹھٹرتی سردیوں کا زور بھی تھمنے لگا ہے۔ Weather in Kashmir

بتادیں کہ ٹھٹھرتی سردیوں کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلان کا دور حکومت 21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے تاہم گزشتہ دو برسوں کے مقابلے امسال چلہ کلان نے اپنے طاقت کا بھر پور مظاہرہ نہیں کیا۔ Snowfall in Kashmir Valley

وادیٔ کشمیر میں دوران شب کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں ہوئیں جب کہ بعض علاقوں بشمول گلمرگ میں ہلکی برف باری ہوئی۔weather in Gulmarg

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔Dry weather till 29th january

انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ رات کی سردیوں میں اضافہ درج ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 30 جنوری کو موسم ابر آلود رہے گا جبکہ 31 جنوری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

ادھر گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Weather in Kashmir: برف باری کی پیش قیاسی کے درمیان شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in srinagar

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب منفی9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Gulmarg

وای کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔weather in Pahalgam
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ weather in ladakh

دریں اثنا وادی میں منگل کے روز موسم صبح سے ہی خشک رہا اور آفتاب نے بھی بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے کی کئی کامیاب کوششیں کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.