وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے سال نو کے پہلے ہفتے کے دوران برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے Weather Forecast in Kashmir۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے Weather In Kashmir۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے تین جنوری تک موسم کہیں کہیں خراب ہو سکتا ہے تاہم چار جنوری سے چھ جنوری تک میدانی علاقوں میں درمیانی درجے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف متوقع ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں مزد گراوٹ کا امکان ہے۔
ادھر مطلع صاف رہنے سے وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا Minimum Temperature in Srinagar۔
سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھاWeather In Kashmir۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دارس کم سے کم درجہ حرارت منفی 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں جمعرات کو چلہ کلان کے دسویں روز موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔
قابل ذکر ہے کہ سردیوں کا بادشاہ ’چلہ کلان‘ اتوار اور پیر کی درمیانی شب یعنی اکیس دسمبر سے اپنے چالیس روزہ مسند اقتدار پر پوری آب وتاب کے ساتھ جلوہ افروز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : Weather In Kashmir کشمیر: تازہ برف و باراں کے بعد سال نو کی آمد تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر31 جنوری کو اختتام پذیر ہوتا ہے۔