ETV Bharat / state

کشمیر میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

وادی میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن بارشوں کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے بچے گھروں میں ہی مقید رہے تاہم دوسرے روز موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی بچوں کو رنگ برنگی لباس میں ملبوس مختلف مقامات پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

موسلا دھار بارش کے بعد موسم میں بتدریج بہتری

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 2:30 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق موسلا دھار بارش کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ محکمے کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں معمولی درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم بعد میں 27 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 15.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گیٹ وے آف کشمیر سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا وادی میں جمعرات کو موسم خشک و خوشگوار رہا اگرچہ مطلع پر بادل بھی چھائے رہے تاہم آفتاب بھی بار ہا بادلوں کی اوٹ سے باہر نکل کر جلو گر ہوگیا۔

وادی میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن بارشوں کی نذر ہوگیا جس کی وجہ سے بچے گھروں میں ہی مقید رہے تاہم دوسرے روز موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی بچوں کو رنگ برنگی لباس میں ملبوس مختلف مقامات پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی ہڑھیں: کپواڑہ فرضی عسکری حملہ: بی جے پی کے دو لیڈر اور ان کے پی ایس او گرفتار

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موسلا دھار بارش سے وادی کی بیشتر سڑکوں پر ہوئے گڑھوں میں پانی جمع ہے اور کنارے کیچڑ سے بھرے ہوئے ہیں جس کے باعث لوگوں کو چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر پانی سے بھرے گڑھوں سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک چلنے والے مسافروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر کہیں کا نہیں چھوڑتی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.