ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ تھم گیا - Rains in Kashmir

پیر کے روز اگرچہ جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ رک گیا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے ایک بار پھر بارش کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ تھم گیا
جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ تھم گیا
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 12:12 PM IST

کئی روز کی بارش کے بعد پیر کو کشمیر میں موسم میں بہتری آئی تاہم محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کو جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں ہلکی بارش اور 23 سے 24 اپریل کے درمیان موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے 20 اور 22 اپریل کے دوران تین روز کے لئے کشمیر اور جموں ڈویژن دونوں علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بجلی گرنے کا 'انتباہ' جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار کے مطابق سری نگر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح 8:30 بجے تک 9.6 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7.6 ریکارڈ کیا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ میں 4.0 ملی میٹر بارش ہوئی تھی کم سے کم 7.4 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلگام میں 16.7 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گذشتہ رات کم سے کم 1.4 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

کپوارہ میں 8.0 ملی میٹر بارش ہوئی کم درجہ حرارت 4.8 ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے گلمرگ میں 7.0 ملی میٹر بارش جبکہ کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو اس علاقے کے معمول سے 2.9 سے کم تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.