ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: آئندہ تین دنوں تک موسم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں - محکمہ سمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر کے حدود میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی وجہ سے بارشیں ہو رہی ہے اور آئندہ تین دنوں تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

weather conditions in jammu and kashmir
جموں و کشمیر: آئندہ تین دنوں تک موسم میں کسی تبدیلے کے امکانات نہیں
author img

By

Published : Mar 11, 2021, 10:39 PM IST

پیرپنچال کے اطراف میں گزشتہ دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے جمعرات کو بھی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں تازہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ وہیں، بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وہیں، سرینگر میں دن کا زیادہ زیادہ درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ گزشتہ شب کو کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
محکمہ سمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق جموں وکشمیر کے حدود میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں، انہوں نے لوگوں سے کہا کہ گبھرانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم انہوں نے باغبانی شعبہ سے منسلک افراد کو ضرور متنبہ کیا ہے۔
میدانی علاقوں میں موسلا دار بارشوں کے علاوہ گلمرگ ، ٹنگمرگ اور شوپیاں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئ وہیں بھدرواہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، دچھن اور بنی وغیرہ کے پہاڑی علاقوں میں بھی تازہ برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق آنے والے آئندہ تین دنوں تک موسم میں کوئی خاص تبدیلی کا امکان نہیں ہے، مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ میدانی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.