ETV Bharat / state

کشمیر: موسم کے ایک ہفتے تک خشک رہنے کی پیشن گوئی - دن بھر ابر آلود

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق جمعرات کو موسم خشک مگر مطلع دن بھر ابر آلود رہنے سے لوگ سردی سے کانپتے ہوئے دکھائی دیے تاہم محکمہ موسمیات نے وادی میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

کشمیر: موسم کے ایک ہفتے تک خشک رہنے کی پیشن گوئی
کشمیرمیں موسم ایک ہفتے تک خشک رہنے کی پیش گوئی
author img

By

Published : Nov 28, 2019, 8:54 PM IST

محکمہ موسمیات نے وادی میں 27 نومبر یعنی بدھ کو بالائی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی بارشوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم 28 نومبر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 نومبر کو ہونے والی برف باری نے ریکارڈ بنا لیا ہے۔ اس سے قبل اس طرح کی برف باری 1959 میں ہوئی تھی۔

کشمیرمیں موسم ایک ہفتے تک خشک رہنے کی پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ نومبر مہینے میں سرینگر میں 79.8 سنٹی میٹر برفب درج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر میں سنہ 1959 میں 64.3 سنٹی میٹر برف ریکارڑ کی گئی۔ سونم لوٹس نے کہا بالائی علاقے گلمرگ، زوجیلا اور منی مرگ میں دو فٹ برف ریکارڑ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر متوقع برف باری سےکشمیر میں نومبر میں ہی درجہ حرارت میں شدیدگراوٹ واقع ہوئی۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ کشمیر میں درجہ حرارت میں کمی ہونے کے باعث لوگوں نے گرم ملبوسات پہننے شروع کئے۔ سونم لوٹس کے مطابق دسمبر کے پہلے 10 دنوں میں برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موسم خشک اور ابر آلود رہے گا، جبکہ لیہہ اور کرگل اضلاع میں دھوپ نکلنے کے اچھے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ امسال وادی میں موسم سرما نے قبل از وقت ہی اپنے تیکھے تیور دکھانا شروع کیے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

Intro:Body:

byte: director of the meteorological department Jammu & Kashmir sonam lotus

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.