سرینگر: پاکستان میں جاری سیاسی بحران پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لپز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پاکستان میں سیاسی بحران پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی جمہوریت کا شور گل چل رہا ہے اور ملک میں اب جمہوریت جڑ پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں سیاسی بحران ختم ہونے کے خواں ہے اور وہاں جلد حکومت تشکیل دینے کے خواہشمند ہیں۔Mehbooba Mufti On Pak Political crises
یہ بھی پڑھیں:
ہم آپ کو بتادیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی، جس کے بعد عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے