ETV Bharat / state

Waqf unseals Shops کرایہ کی ادائیگی کے بعد وقف نے دکانوں کو کھول دیا

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں انداربی نے جمعرات کی شام کو بڈشاہ چوک لال چوک میں سربمہر دکانوں کو کھول دیا۔چیئرپرسن نے اس موقع پر کہا کہ دکانداروں نے واجب الادا کرایہ جمع کی ہے۔

waqf-board-unseals-shops-after-traders-pay-rent-in-srinagar
کرایہ کی ادائیگی کے بعد وقف نے دکانوں کو کھول دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 9:44 PM IST

کرایہ کی ادائیگی کے بعد وقف نے دکانوں کو کھول دیا

سرینگر:جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جمعرات کی شام ان دکانداروں سے چیک وصول کیے جن کی دکانوں کو وقف بورڈ نے گزشتہ کل سیل کر دیا تھا۔کرایہ کی وصولیابی کے بعد مذکورہ دکانوں کو کھول دیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ کل وقف افسران نے اوقاف مارکیٹ لال چوک میں سات دکانوں کو اس وقت سیل کردیا جب وقف چیئرپرسن کی جانب سے بھیجی گئی کئی نوٹس کے باوجود وہ اپنے بقایا کرایہ کی رقم جمع کرانے میں ناکام رہے۔

جمعرات کی شام وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے لال چوک میں مقفل کئے گئے سات دکانوں کو کھول دیا ۔اس دوران وقف چیئرپرسن نے کہاکہ دکانداروں نے واجب الادا کرایہ جمع کی ہے لہذا اب ان کی دکانوں کو سیل کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ وقف سب کا اثاثہ ہیں اور کوئی بھی نہیں چاہئے گا کہ وقف بورڈ کا نقصان ہو

واضح رہے کہ وقف کے فیصلے کے خلاف جمعرات کو اوقاف مارکیٹ بند رہا اور دکاندروں نے احتجاج کیا جس میں دوکاندار نے الزام عائد کیا ان کا کرایہ میں اضافہ کیا گیا یے لیکن ڈاکٹر اندرابی نے میڈیا کے ذریعے اپنے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دوکانوں کا کرایہ معمولی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزی روٹی کمانے کے لیے وقف املاک کو قواعد کے مطابق استعمال کرنے کے خلاف کوئی نہیں ہیں لیکن وہ کسی کو وقف بورڈ کے مالیات یا اثاثوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر اندرابی نے کہا "وقف بورڈ کی جائیداد استعمال کرنے والوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واجبات کی رقم ادا کریں ورنہ املاک خالی کردیں بصورت دیگر ہم انہیں دوبارہ سیل کرکے نئی الاٹمنٹ عمل میں لائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.