ETV Bharat / state

ودھی کمار بردی آئی جی پی کشمیر تعینات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 4:24 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار کا تبادلہ کرکے اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں و کشمیر کے جبکہ ودھی کمار بردی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر کے طور پر تعینات کیا ہے۔VK Birdi is new IGP Kashmir

VK Birdi is new IGP Kashmir
ودھی کمار بردی آئی جی پی کشمیر تعینات

سرینگر: جموں و کشمیر محکمے داخلہ نے منگل کے روز دو سینیئر انڈین پولیس سروسز (ائی پی ایس) افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے حوالے سے احکامات جاری کیے ہیں۔
محکمے کے حکمنامے کے مطابق، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار کو تبدیل کرکے اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں ودھی کمار بردی کو کشمیر کا نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) تعینات کیا گیا ہے۔

VK Birdi is new IGP Kashmir
ودھی کمار بردی آئی جی پی کشمیر تعینات

حکمنامے کے مطابق وہ انڈین پولیس سروس(کیڈر) رولز 1954 کے قاعدہ 4 کے ذیلی قاعدے 2 کے 2 کے تحت دو برسوں کی مدت تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔سرکاری حکمنامے کے مطابق علاوہ ازیں سال 2003 کے آئی پی ایس افسر ودھی کمار آئی جی پی کشمیر کے علاوہ اگلے احکامات تک آئی جی پی آرمڈ پولیس کشمیر کے عہدے پر بھی براجمان رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

آر آر سوین نے جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا

مذکورہ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ ڈی جی پی جموں و کشمیر کے کنٹرول و کمانڈ کے تحت کشمیر اور جموں کے تمام آئی جی پیز اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں وکشمیر کو رپورٹ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ریٹائر ہوگئے جن کی جگہ پر آر آر سوین تعینات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.