سرینگر: جموں کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے سیکریٹری مال وجے کمار بدھوری کو کشمیر کا نیا صوبائی کمشنر مقرر کیا ہے۔ ان سے قبل پی کے پولے اس عہدے پر تعینات تھے۔ علاوہ ازیں چودہ دیگر آئی اے ایس افسران کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے جنہیں مختلف محکمہ جات میں سیکرٹری یا منیجنگ ڈاریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے صوبائی کمشنر کشمیر پنڈورانگ کوڈبراو پولے (پی کے پولے) کو تبدیل کر کے جموں کشمیر چیف الیکٹورل آفیسر تعینات کیا تھا اور آج پی کے پولے کی جگہ وجے کمار بدھوری کو کشمیر صوبے کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
وجے کمار بدھوری IAS (AGMUT: 2005) اس سے قبل سیکریٹری محکمہ ریونیو کے علاوہ پرنسپل ریذیڈنٹ کمشنر کا اضافی چارج بھی رکھتے ہیں۔ وجے کمار بدھوری کا تبادلہ اس وقت کیا گیا جب انکی سربراہی میں محکمہ مال اور ضلع انتظامیہ جموں کشمیر میں سرکاری زمین اور کاہچرائی سے لوگوں کا قبضہ ہٹانے میں لگی ہے اور متعدد مقامات پر تجاوزات کو منہدم کرکے سرکاری اراضی کو حکومت اپنی تحویل میں لیا جا رہا ہے۔ بطور ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار اب وادی میں اس مہم کی سربراہی اور نگرانی کریں گے۔
مزید پڑھیں: P K Pole Appointed CEO JK پی کے پولے چیف الیکٹورل آفیسر مقرر