ETV Bharat / state

Kashmir Summer Vacations کشمیر میں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ جلد کیا جائے گا، صوبائی کمشنر

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 4:39 PM IST

وادی کشمیر میں بڑھتی گرمی کے پیش نظر گرمائی چھٹیوں کے حوالہ سے جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔ Civ Comm Kashmir on Summer Vacations in Valley Schools

a
a

سرینگر (جموں و کشمیر) : صوبائی کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوریا، نے موسمی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کے متعلق کہا کہ اس ضمن میں فیصلہ جلد لیا جائے گا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ’’15 جولائی تک خوبصورت لالچوک دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر نے جمعہ کے روز سرینگر کی پرتاپ پارک کا دورہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔

وادی کشمیر میں گرمی بڑھنے کے پیش نظر اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ’’گرمی تو ہے لیکن اس بارے میں اتوار کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’15 جولائی تک لوگوں کو خوبصورت لال چوک دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ صوبائی کمشنر نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے سرینگر دورے کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ آج کئی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے 23 جون کو رواں سیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے 5.6 ڈگری سیلشیس زیادہ ہے۔ اور گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے کے دوران جون ماہ کا سب سے گرم ترین دن تھا۔ عام طور پر جولائی ماہ میں شدید گرمی کے دوران اسکولوں اور کالجز میں گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جاتا تھا تاہم رواں برس جون میں ہی گرمی بڑھنے کے پیش نظر سمر وکیشن کی مانگ زور پکڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: JK High Court Summer Vacation ہائی کورٹ کے لیے گرمائی تعطیلات کا شیڈول تبدیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.