ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کے تشکیل نو سے تیز رفتار ترقی ہوگی'

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی تشکیل نو کرکے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کیے جانے سے وہاں ترقی میں تیزی آئے گی اور سرحد پر عسکریت پسندوں کے واقعات میں بھی کمی آنے کا امکان ہے۔

بشکریہ اے این آئی
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 4:58 PM IST

مغربی افریقی ملک سیرالیون کے دورے پر گئے وینکیا نائیڈو نے پیر کو بھارتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ایک پڑوسی ملک دہشت گردوں کو تعاون اور سرمایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز سرگرمیوں کو انجام دے رہا ہے جو تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور انسانیت کے دشمن دہشت گردی کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والے چند ممالک کے خلاف کارروائی اور ایسی سرگرمیوں کے لیے سرمایہ فراہم کرانے پر پابندی عائد کرنے کی یقین دہانی کے لئے عالمی برادری سے متحد ہونے کی اپیل کی۔

انہوں نے جموں و کشمیر میں پھیلائے جارہے منفی پروپیگنڈے کا ذکر کیا اور بھارتی برادری سے صحیح تصویر پیش کرکے اس کا موثر جواب دینے کی اپیل کی۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بے بنیاد اطلاعات کے تشہیر پر روک لگانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایسا ملک ہے جہاں صدر، نائب صدر، وزیراعظم، اعلی عدالت کے جج اور دفاعی فورسز کے سربراہ بھی اقلیتی برادری سے رہ چُکے ہیں۔ نائب صدر نے جمہوریہ سیرالیون کی قومی پارلیمنٹ کے اسپیکر عباس چرنور بوندی سے بھی ملاقات کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.