ETV Bharat / state

De Weeding of Dal Lake: سبھوں کی شراکت داری سے ہی ڈل جھیل کی شان رفت بحال ہوگی، شکیل رومشو

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 8:31 PM IST

اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل رومشو نے ڈل جھیل میں ڈی ویڈنگ صفائی مہم کا آغاز De Weeding of Dal Lake کیا۔ اس سے پہلے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننت گورنر منوج سنہا نے نے" اتھواس "نام کے تحت جھیل ڈل میں صفائی مہم کا آغازAthwas Dal Cleanness Drive کیا۔ ایل جی نے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفت کو بحال کرنے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ پرعزم ہے۔

vc-iust-participates-in-deweeding-of-dal-lake
سبھوں کی شراکت داری سے ہی ڈل جھیل کی شان رفت بحال ہوگی، شکیل رومشو

سرینگر:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے حال ہی میں جھیل ڈل میں "اتھواس "نام سے صفائی مہم شروع کرنے کے بعد ایس پی کالج کے طلبہ نے بھی ڈل کی اس صفائی مہم میں حصہ لیا۔ ڈی ویڈنگ مہم کا آغاز اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل رومشو نے کیا۔ De Weeding of Dal Lake

اس موقع پر شکیل رومشو نے کہا کہ تمام لوگوں کی شراکت داری سے ہی شہر آفاق جھیل ڈل کو گندگی سے صاف و پاک بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا فرض ہے کہ وہ آگے آئیں اور ڈل کی صفائی میں مدد کریں۔ آئی یو ایس ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل رمشو نے جھیل کی صفائی کی سرگرمیوں میں اپنے عزم کا مظاہرہ کرنے پر طلبہ کی کافی تعریف کی، وہیں دیگر طلبہ اور نوجوانوں کو بھی اس صفائی مہم میں اپنا رول نبھانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے ہفتے کے روز ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جھیل ڈل کی شان رفت کو بحال کرنے کے لیے حکومت پر عزم ہے اور گزشتہ دو برس سے جھیل ڈل اور نگین جھیل میں جاری صفائی مہم کے خاطر خواں نتائج بھی بر آمد ہورہے ہیں کیونکہ اس صفائی مہم میں انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں جھیل ڈل اتنی صاف نہیں تھی جتنی کہ آج یہ صاف دکھائی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.