ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ کووڈ ویکسین کا پہلا ٹیکہ لینے والے افراد کو دوسرا ٹیکہ لگوانا چاہیے کیوں کہ دوسری خوراک کے بعد ہی ان میں کووڈ کے خلاف ٹھیک سے قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیکہ لینے کے بعد جسم میں ابتدائی طور پر مدافعتی رد عمل ظاہر ہوتا ہے۔ دوسری خوراک سے واقعی میں مدافعتی نظام بہتر بن جاتا ہے۔ یہ وائرس کی ایک سطح کو بے اثر کرنے کے لیے اینٹی باڈیز کو ترغیب دیتا یے جو کہ پہلی خوراک سے 10 گناہ زیادہ ہے۔
ڈاکٹر نثارالحسن نے مزید کہا کہ دو ویکسین ہیں جو کہ جموں و کشمیر میں اس وقت استعمال میں لائے جاتے ہیں۔کوو ویکسین اور کوو شیلڈ۔ ان کی دو خوراک کا مقرر شیڈول ہے۔
کوو ویکسین کی دونوں خوراکوں کے درمیان 4 سے6 ہفتےکا وقفہ ہونا چاہیے۔ جبکہ کوو شیلڈ کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان 4 سے 8 ہفتے کا وقفہ رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں خوراکوں کے لیے ایک ہی ویکسین لینا ضروری ہے۔