ETV Bharat / state

Vacancies In Health Dept In Kashmir تمام خالی اسامیوں کو رکروٹنگ ایجنسیوں کو ریفر کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر - محکمہ صحت میں بھری عمل

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ امسال محکمہ میں 350 ملازمین ریٹائر ہوئے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا میڈکل، ڈاکٹروں اور میڈیکل افسروں کی خالی اسامیوں کو رکروٹنگ ایجنسیوں کو ریفر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 3:13 PM IST

سرینگر: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمے کی تمام خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ریفر کیا ہے۔انہوں نے کہ اس سال محکمے کے ساڑھے تین سو ملازمین ریٹائر ہوگئے۔موصوف ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو سرینگر میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سال 350 ملازمین ریٹائر ہوئے اور یہ ایک مسلسل عمل ہے اور خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ریفر کیا جاتا ہے'۔ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بھرتی ایجسنیاں بعد میں اشتہار شائع کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پیرا میڈکل، ڈاکٹروں اور میڈیکل افسروں کی خالی اسامیوں کو رکروٹنگ ایجنسیوں کو ریفر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت 50 ڈاکٹروں کی سلیکشن بھی آئی ہے۔
مزید پڑھیں: ہسپتالوں میں خالی پڑی اسامیاں جلد پرُ کی جائے گی،بھوپندر کمار

واضح رہے کہ حال ہی میں صحت و طبی تعلیم کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے کہا تھا کہ کشمیر کے ضلع اور سب ضلع ہسپتالوں میں 2 ہزار سے زائد طبی اور نیم طبی عملے خالی اسامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور امید ہے کہ ان اسامیوں کو جلد پرُ کیا جائے گا تاکہ ہسپتالوں میں طبی اور نیم طبی عملے کی کمی کو پورا کیا جائے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.