ETV Bharat / state

یو ایس پریس کلب کی کشمیری صحافی کو رہا کرنے کی اپیل - نیشنل پریس کلب

یو ایس کے نیشنل پریس کلب کے رہنماؤں نے بھارتی حکومت سے کشمیری صحافی آصف سلطان کو جیل سے رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ آصف سلطان ڈھائی برس سے نظربند ہیں۔

یو ایس پریس کلب کی کشمیری صحافی کو رہا کرنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:32 PM IST

نیشنل پریس کلب کے رہنماؤں نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری صحافی آصف سلطان ڈھائی برس سے 'بلاجواز' نظربند ہیں۔ حکومت ان کو جیل سے رہا کرے'

ایک بیان میں میڈیا باڈی نے کہا کہ 'کشمیر نریٹر سے وابستہ رہے آصف سلطان کو اگست 2018 میں عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا حالانکہ انہوں نے عسکریت پسندوں کا انٹرویو لیا تھا اور ان کے بارے میں لکھا تھا۔'

ادارے نے مزید کہا کہ 'جب سے انہیں قید کیا گیا، اس کی سماعت کے لیے عدالتوں کی طے شدہ بیشتر تاریخیں ملتوی کر دی گئیں۔ جیل میں بھیڑ ہونے کی وجہ سے انہیں کووڈ 19 ہونے کا بھی خطرہ ہے۔ ان کے والد دل کے مریض ہیں اور ان کا پورا کنبہ پریشان ہے۔'

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلطان کی اگلی عدالت کی تاریخ 26 فروری کو مقرر کی گئی ہے۔ اس تاریخ کے قریب آتے ہی نیشنل پریس کلب کی صدر لیزا نیکول میتھیوز اور نیشنل پریس کلب جرنلزم انسٹی ٹیوٹ کی صدر انجیلہ گریلنگ کین نے مندرجہ ذیل بیان جاری کیا:

'نیشنل پریس کلب نے سنہ 2019 میں آصف سلطان کو آبوکان پریس فریڈم اعزاز سے نواز کر اس بات کا اشارہ دیا کہ دنیا کے کئی صحافیوں کی طرح آصف سلطان نے بھی سخت کشیدہ حالات میں کام کیا۔ 'وہ کئی صحافیوں اور شہریوں میں سے ایک ہیں جن کے حقوق کی کشمیر میں خلاف ورزی کی گئی۔'

"آصف سلطان قید میں ہیں۔ ان کی قید مکمل طور پر غلط ہے۔ جس کے لیے انہیں قید میں رکھا گیا وہ سب ان کا کام تھا۔ صحافی برادری کی طرف سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سلطان کی رہائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہیے۔''

نیشنل پریس کلب نے آصف سلطان کے علاوہ بھارت میں گرفتار کیے گئے دیگر صحافیوں کے لیے بھی آواز اٹھائی ہے۔ کلب نے حکومت سے صحافیوں کی رہائی اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

سنہ 1908 میں قائم کیا گیا نیشنل پریس کلب صحافیوں کے لئے دنیا کی ایک اہم پیشہ ور تنظیم ہے۔ کلب میں 3،000 ممبران ہیں جو تقریباً ہر بڑی نیوز ایجنسی کی نمائندگی کرتی ہے اور وہ امریکہ اور پوری دنیا میں پریس کی آزادی کے لئے ایک سرکردہ آواز ہے۔

نیشنل پریس کلب جرنلزم انسٹی ٹیوٹ کلب ایک غیر منفعتی ادارہ ہے جو آزاد صحافت کو فروغ دینا ہے اور صحافیوں کو مہارت اور معیار سے آراستہ کرتا ہے تاکہ شہریوں تک بہتر طریقے سے خبروں کو پہنچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.