ETV Bharat / state

Syedna Abdul Qadir Jilani R.A Urs حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا عرس مبارک آج - سرینگر مںی عرس مبار کا اہتمام

سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں ان کے آستان عالیہ خانیار اور سرائے بالا سرینگر پر شب خوانی کے روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔جن میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ زائرین رات بھر درود و ازکار، نعت و مناجات اور ذکر وازکار میں محو رہے جس سے فضائیں روح پر آوازوں سے گونجی اٹھیں۔ Urs Mubarak of Sheikh Abdul Qadir Jilani in Srinagar

عرس مبارک
عرس مبارک
author img

By

Published : Nov 7, 2022, 10:36 AM IST

سرینگر: بلند پایہ ولی کامل اور سرتاج اولیا حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کا عرس پاک آج نہایت عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب آستان عالیہ خانیار سرینگر میں منعقد ہورہی ہے۔ جہاں پر عقیدت مند ہر نماز کے بعد شیخ عبدالقادر جیلانی کے تبرکات کے دیدار سے فیضاب ہوں گے۔ Urs Mubarak of Sheikh Abdul Qadir Jilani in Srinagar

سالانہ عرس پاک کے سلسلے میں ان کے آستان عالیہ خانیار اور سرائے بالا سرینگر پر شب خوانی کے روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا جن میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ زائرین رات بھر دورودو ازکار،نعت و مناجات اور ذکر و ازکار میں محو رہے جس سے فضائیں روح پرور آوازوں سے گونجی اٹھیں۔

آستان عالیہ خانیار اور سرائے بالا سرینگر میں نماز فجر کے بعد عقیدت مند دستگیر صاحب (رح) کے تبرکات کے دیدار سے فیضاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا جائے گا۔ ادھر آثار شریف پنجورہ شوپیاں، خانقاہ دستگیر صاحب( رح ) بارہمولہ ،سونہ سرینگر ،جناب صاحب صورہ، نادی ہل رفع آباد، کھرم سرہامہ اور تجر شریف سوپور میں عرس کی مناسبت سے روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:Makhdoom Sahab URS مخدوم صاحب کا عرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.