ETV Bharat / state

Urs Mubarak of Hazrat- E Umer : وادی میں حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ڈل جھیل کے کناروں پر واقع آثار شریف حضرت بل میں نماز ظہر پر لوگوں کی کثیر تعداد نے باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدسﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ اس موقع پر علماء نے دین اسلام کے اس عظیم فرزند کو انکی جلیل القدر اور بے مثال دینی و اسلامی خدمات کے لئے خراج عقیدت پیش کیا۔ 2nd Khalifa of Muslims Hazrat Umar-e- Farooq (RA)

وادی: حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 3:55 PM IST

سرینگر: وادی کے اطراف و اکناف میں حضرت امیرالمومنین، خلیفہ دوم سید نا حضرت عمر فاروقؓ کے عرس کے موقع پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ درگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی۔ درگاہ حضرت بل میں نماز پنجگانہ کے بعد زائرین موئے مقدسﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ Urs Mubarak of Hazrat Umar-e- Farooq

وادی: حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر میں بدھ کے روز حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے درگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف حضرت بل میں نماز ظہر پر لوگوں کی بھاری تعداد نے باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس ﷺکے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس موقع پر علماء نے دین اسلام کے اس عظیم فرزند کو انکی جلیل القدر اور بے مثال دینی و اسلامی خدمات کے لئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاہے۔ 2nd Khalifa of Muslims Hazrat Umar-e- Farooq (RA)

علما نے کہا کہ دین اسلام کے اس بے باک رہنما نے اپنے زریں خدمات سے دنیا کو عدل وانصاف، ،مساوات ، مذہبی رواداری اور انسان دوستی کے اسلامی اور آفاقی ا صولوں کو عام کرنے کے علاوہ دعوت و تبلیغ کے حوالے سے جو انمٹ اور تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے ہیں وہ رہتی دنیا تک ایک درخشندہ مثال اور نمونہ ہے۔انہوں نے خلیفہ دوم حضرت فاروق اعظمؓ کے بیش بہا کارناموں اور عالم انسانیت پر آپ کے احسانات کو ہر سطح پر اور ہر لحاظ سے لافانی اور ناقابل فراموش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :Urs Hazrat Umar (RA): وادی بھر میں حضرت عمر فاروقؓ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.