سرینگر: جموں کشمیر اردو کونسل کی جانب سے گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ سرینگر میں ہفتے کے روز مقابلہ حسن نعت کا اہتمام کیا گیا۔ اس نعت پروگرام میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے بیس طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کی صدارت معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی۔ جبکہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر اس موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے موجود تھے۔ پروفیسر ناصر مرزا اور پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کوٹھی باغ نصرت بخاری بھی ایوان صدارت میں موجود تھیں۔ Naat Competation In Srinagar
مزید پڑھیں:
وہیں کونسل کے صدر ایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ اردو زبان ہماری تہذیب و ثقافت کی ضامن ہے۔ اس زبان میں ہمارا دینی سرمایہ موجود ہے اس کی حفاظت کے لیے اردو کونسل وجود میں آہا ہے۔ انہوں نے کہا اردو کونسل جہاں اردو زبان کے فروغ کے لیے جدوجہد میں مشغول ہے، وہیں اسلامی شعار کی اہمیت اور افادیت کا احساس کرتے ہوئے ہر سال ماہ رمضان میں نعتیہ مقابلے، مشاعرے اور استقبال رمضان جیسے پروگرام بھی منعقد کرتا ہے۔تقریب میں علماء اور دانشوروں کے علاوہ مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔