ETV Bharat / state

ان لاک 2.0: جموں و کشمیر انتطامیہ کی نئی گائیڈ لائن

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بانڈی پورہ اور رامبن کو چھوڑ کر کشمیر کے سبھی اضلاع ریڈ زون قرار دیے گئے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 10:49 AM IST

covid
covid

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے چار جولائی کے بعد نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں، ہدایات کے مطابق کسی بھی فرد کو بلا ضرورت آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

آج سے یو ٹی میں سبھی ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کے لیے صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ دو افراد کو اکٹھے کہیں آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے، چھوٹی گاڑیوں میں ایک ساتھ صرف دو ہی مسافر سفر کرسکتے ہیں جبکہ ریڈ زون قرار دیے گئے اضلاع میں نقل و حرکت کے لیے پاس کی ضرورت ہو گی۔

یو ٹی میں سبھی ریستوران اور ہوٹلز کو ڈائننگ اور لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچانے یعنی ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن اس دوران صرف 50 فیصد ملازمین کے ساتھ ہی کام کرنا ہوگا تاکہ سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جاسکے۔

یو ٹی میں ریڈ زون اضلاع کو چھوڑ کر سبھی اضلاع میں شاپنگ مالس کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ مالس میں 50 فیصد دکانوں کو صبح 9 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک ہی کھولنے کی اجازت ہو گی۔

وہیں مقامی انتظامیہ کی جانب سے کووڈ-19 آرٹی پی سی آر ٹیسٹ جاری رہیں گے، جس کے بعد ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے تک لوگوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.