ETV Bharat / state

Assembly elections In JK وزیر داخلہ نے بی جے پی لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی - بی جے پی لیڈر سنیل شرما امت شاہ سے ملے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے بھاجپا لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد یونین ٹریٹری میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

Union Home Minister Amit Shah
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:11 PM IST

سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی لیڈروں کو یونین ٹریٹری میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر بی جے پی لیڈروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یونین ٹریٹری میں سیاسی سرگرمیوں کو فعال کریں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امت شاہ کو جموں وکشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ذرائع نے مزید کہا کہ امت شاہ نے جموں وکشمیر بھاجپا لیڈروں کو لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل بنائے رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے بھاجپا لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد یونین ٹریٹری میں اسمبلی چناو کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔یہاں یہ بات توجہ طلب ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ جموں وکشمیر میں بہت جلد چناو ہونگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی جانب سے بی جے پی لیڈروں کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دینے کے بعد یونین ٹریٹری میں چناو کے حوالے سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Elections in JK بی جے پی انتخابات کیلئے تیار، ای سی آئی کے حکم کا انتظار، رویندر رینا

دریں اثناہ سابق وزیر اور بی جے پی جموں و کشمیر جنرل سکریٹری سنیل شرما نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔دونوں نے جموں و کشمیر کے وسیع مسائل پر گہرائی میں تبادلہ خیال کیا۔اس میٹنگ کے دوران سنیل شرما نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کشمیر کے مختلف سکیورٹی، سیاسی اور ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.