ETV Bharat / state

اس شخص نے شاہین کے بچوں کو بے رحمی سے نیچے کیوں پھینکا؟ - peregrine falcon nest destroyed

جہاں یہ ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹز پر وائرل ہوتا جا رہا ہے وہیں جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد انتظامیہ سے ان افراد کے لئے سخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں-

اس شخص نے شاہین کے بچوں کو بے رحمی سے نیچے کیوں پھینکاَ؟

author img

By

Published : May 25, 2021, 5:38 PM IST

سماجی رابطہ ویب سائٹس پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں کچھ نامعلوم افراد خطرے سے دوچار 'پیریگرین فالکن' (Peregrine Falcon) کا گھونسلا تباہ کرتے ہوئے نظر آرہے تھے- اس گھونسلے میں فالکن (شاہین) کے تین بچے بھی تھے جن کو کافی اونچائی سے نیچے پھینکا گیا-

اس شخص نے شاہین کے بچوں کو بے رحمی سے نیچے کیوں پھینکاَ؟

ویڈیو میں ہو رہی بات چیت سے ظاہر ہو رہا ہے کہ فالکن (شاہین) نے ان دو نامعلوم افراد کے کبوتروں کا شکار کیا تھا جس کا بدلہ وہ اس خطرے سے دوچار پرندے کے بچوں کو مار کر لینا چاہتے ہیں- جہاں یہ ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹز پر وائرل ہوتا جا رہا ہے وہیں جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد انتظامیہ سے ان افراد کے لئے سخت سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں-

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے 'برڈس آف کشمیر' کے بانی عرفان جیلانی کا کہنا تھا کہ "یہ ویڈیو دل دہلانے والا تھا- ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور محکمہ وائلڈ لائف سے گزارش کرتے ہیں کہ اس پر کارروائی کی جائے- عوام میں 'فوڈ چین' کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لئے مہم بھی چلائی جائے-"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "اس ویڈیو کو دیکھ کر ہمیں سمجھ آتا ہے کہ وہ لوگ صرف اس لئے فالکن کو مارنا چاہتے تھے کیونکہ فالکن ان کے کبوتروں کا شکار کرتے تھے- ان کو سمجھنا چاہیے کہ فالکن کی خوراک یہی ہے-'

جب ای ٹی وی بھارت نے اس ویڈیو کی مزید جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کی تو پتا چلا یہ ویڈیو وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے میں چند روز قبل بنایا گیا تھا- جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ کیا گیا تو محکمہ کے افسران نے سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی ہے-

وائلڈ لائف محکمہ کے رینج آفسر سہیل قاضی کا کہنا تھا کہ "اس ویڈیو کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔ ہماری ٹیم گزشتہ دو دن سے ان افراد کی تلاش میں ہے۔ ان کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی- ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی-"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "وجہ چاہے کچھ بھی ہو، پر جانداروں کے ساتھ ایسا سلوک بالکل بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا-"قبل ذکر ہے کہ اس فالکن کو شاہین بھی کہا جاتا ہے اور جموں و کشمیر وائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 1978 میں انہیں خطرے سے دوچار پرندہ قرار دیا گیا ہے- اس کا مسکن اونچی پہاڑیاں اور عمارتیں ہیں اور کبوتر پسندیدہ خوراک ہوتے ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.