ETV Bharat / state

'بی جے پی حکومت میں آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش' - BJP

محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 'یہاں اب صرف عدلیہ ہی لوگوں کا واحد سہارا ہے۔'

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 5:25 PM IST

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

محبوبہ مفتی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ پیغام میں ان باتوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا یہاں اب صرف عدلیہ ہی لوگوں کا واحد سہارا ہے۔

ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ 'بی جے پی کی حکومت کے تحت آئین ہند کے ساتھ بار بار چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔ عدلیہ ہی اب واحد راستہ اور سہارا ہے۔ اگر وہ بھی ہمارے بنیادی حقوق کو فراہم کرانے سے ہاتھ اٹھائیں گے تو ہم کہاں جائیں گے'۔

واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سرینگر کے راجباغ میں تقریباً 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی۔ 5 گھنٹے کی طویل پوچھ تاچھ کے بعد محبوبہ مفتی نے میڈیا کو بتایا جو لوگ مختلف رائے رکھتے ہیں، انہیں حکومت کی جانب سے مجرمانہ لباس پہنایا جاتا ہے'۔

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا تھا کہ مرکزی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سی بی آئی اور این آئی اے کے ذریعہ کام کر رہی ہے۔ محبوبہ مفتی کو مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.