ETV Bharat / state

معروف افسانہ نگار عمر مجید کی برسی پر" بیاد عمر مجید" کی رسم رونمائی انجام

کشمیر کے ممتاز افسانہ نگار عمر مجید کی 15 ویں برسی کے موقعے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرحوم کی ادبی خدمات پر مرتب کی گئی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 25, 2023, 5:26 PM IST

umar-majeed-remembered-on-his-15th-anniversary
معروف افسانہ نگار عمر مجید کی برسی پر" بیاد عمر مجید" کی رسم رونمائی انجام

سرینگر:کشمیر کے ممتاز افسانہ نگار عمر مجید کی برسی کے موقع پر سرینگر کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں عمر مجید کی ادبی خدمات پر ترتیب دی گئی کتاب " بیاد عمر مجید " کی روسم رونمائی انجام دی گئی۔

تقریب کی صدارت معروف افسانہ نگار نور شاہ نے کی، جبکہ ایوان صدارت میں سرکردہ فکشن نگار وحشی سعید، معروف ادیب اور براڈکاسٹر ڈاکٹر ستیش ومل اور پرفیسر ناصر مرزا بھی موجود تھے۔
اس دوران عمر مجید کی ادبی خدمات پر مبنی نوجوان قلمکار زبیر قریشی اور سہیل سالم کی ترتیب دی گئی کتاب " بیاد عمر مجید" کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ اس موقعے پر افسانہ نگار ناصر ضمیر نے عمر مجید کی یاد میں تحریر کردہ اپنا افسانہ " یادوں کا موسم" حاضرین کی نذر کیا۔

وہیں اپنے صدارتی کلمات میں نور شاہ نے عمر مجید پر اپنی تحریر کردہ عبارت پیش کی جبکہ وحشی سعید، پرفیسر ناصر مرزا، ڈاکٹر ستیش ومل اور جاوید آزر نے عمر مجید کی ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں یاد کیا۔

تقریب میں وادی کشمیر کے معروف معالج ڈاکٹر نوید نظیر کو ان کی خدمات کے عوض جبکہ زبیر قریشی اور سہیل سالم کو عمر مجید کی بیاد مرتب کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا۔ وہیں سول سوسائٹی کی جانب سے عمر مجید کے فرزند عارف عمر مجید کی بھی عزت افزائی کی گئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.