جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال، رعناواری JLNM Hospital Rainawari, Srinagarمیں پہلی مرتبہ وٹیلیگو یعنی برص نامی جلد کی بیماری کی پیوندکاری کا Ultrathin Skin Graftingایک کامیاب آپریشن انجام دیا گیا۔ ہسپتال کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا آپریش ہے۔
برص جلد کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں قدرتی رنگ کی کمی کے باعث جسم پر چکنے سفید دھبے پڑ جاتے ہیں۔
کنی پورہ، بڈگام کی ایک 33 سالہ مریضہ، جو گزشتہ 5برس سے وٹیلیگو کے عارضے میں مبتلا تھی، کو جے ایل این ایم ہسپتال JLNM Hospital Rainawari Srinagarکے ڈرمیٹالوجی شعبے کے ڈاکٹر صاحبان نے الٹرا تھین سکن گرافٹنگ Ultrathin Skin Grafting performed At JLNM Hospital کے ذریعے سرجری عمل میں لائی گئی۔
ہسپتال کے شعبہ ڈرموٹالوجی کے ڈاکٹر سید شہاب الدین بخاری اور ڈاکٹر پیرزادہ سجاد احمد پر مشتمل ٹیم نے یہ آپریش کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔
خیال رہے کہ برص کے مریضوں کو اکثر ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ جلد کی اس بیماری کی وجہ سے مریضوں کو معاشرے میں کئی مشکلات درپیش آتی ہیں۔
جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں اپنی نوعیت کے اس پہلے کامیاب آپریشن پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے ہسپتال کے ڈرمیٹالوجی شعبہ کی ستائش کی اور ہسپتال کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔