ETV Bharat / state

طلباء پر یو اے پی اے کیس درج کرنا قابل مذمت: نیشنل کانفرنس - گورنمنٹ میڈیکل کالج

ٹی ٹونٹی کرکٹ عالمی کپ میچ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو شکست دینے پر جشن منانے پر جموں و کشمیر پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور سکمز کے ایم بی بی ایس طلباء پر سخت گیر قانون یو اے پی اے (UAPA) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

طلباء پر UAPAمقدمہ درج کرنا قابل مذمت: نیشنل کانفرنس

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 7:53 PM IST

ایم بی بی ایس طلبہ پر یو اے پی اے (UAPA)کے تحت مقدمہ درج کرنے پر سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر پولیس کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ نیشنل کانفرس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بتایا کہ طلباء پر اس قدر سنگین مقدمہ عائد کرنا قابل مذمت ہے۔

طلباء پر UAPAمقدمہ درج کرنا قابل مذمت: نیشنل کانفرنس

انہوں نے کہا: ’’یہ مقدمہ ایسے مجرموں پر عائد کیا جاتا ہے جن پر سنگین الزامات ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پولیس کو ان طلباء پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے کاؤنسلنگ کرنی چاہئے تھی۔‘‘

واضح رہے کہ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے طلباء پر مقدمہ درج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا: ’’شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر کے طلبہ کی جانب سے پاکستان کی جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جس کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: اسکمس اور جی ایم سی کے طلبہ کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’پہلے ایف آئی آر (زیر نمبر 104/2021) صورہ پولیس اسٹیشن میں اسکمز کے طلباء کے خلاف Unlawful Activities Prevention Act (UAPA) کی دفعہ 105اے اور 505 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ جب کہ دوسرا کرن نگر پولیس اسٹیشن میں (ایف آئی آر زیر نمبر 71/2021) گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ہوسٹل میں رہائش پذیر طلباء کے خلاف UAPA کے سیکشن 13 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ‘‘

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی کشمیری طلباء پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.