ETV Bharat / state

سرینگر ایئرپورٹ پر سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد - CRPF constable

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیر کے روز پولیس نے سفر کررہے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے انساس بندوق کی دو گولیاں برآمد کی ہیں۔

سرینگر ائرپورٹ پر سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 1:36 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق ’’سرینگر ایئر پورٹ کی لیول چار جانچ کے دوران ایک مسافر کے سامان سے انساس بندوق کی دو گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ مسافر کی شناخت سی آر پی ایف کے کانسٹیبل راہل کمار کے طور پر ہوئی ہے۔‘‘

پولیس کے مطابق 26 برس کے راہل کمار اس وقت سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے ساتھ منسلک ہیں اور وہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں تعینات ہیں۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ راہل سرینگر سے دہلی ایئر انڈیا کی فلائٹ اے ائی -3426 سے جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: بریگیڈ ہیڈ کوارٹر جموں کے قریب مشتبہ ڈرون کی اُڑان

پولیس نے اس حوالہ سے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں سی آر پی ایف کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کانسٹیبل کمار آن ڈیوٹی تھا اور وہ گولیوں سمیت دستاویز کے ساتھ دہلی جارہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.