ETV Bharat / state

سرینگر: شدید برفباری سے مکانات منہدم

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں ان دنوں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

شدید برفباری سے مکانات منہدم
شدید برفباری سے مکانات منہدم
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:10 PM IST

وادی کشمیر میں جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے، وہیں عوام کو مختلف قسم کے نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں شدید برفباری کے دوران دو مکانات کے منہدم ہونے کا ویڈیو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

شدید برفباری سے مکانات منہدم

پہلا ویڈیو سرینگر کے بائی پاس ٹینگہ کی دو منزلہ عمارت کا ہے جبکہ دوسرا ویڈیو سرینگر کے جواہر نگر کی تین منزلہ عمارت کا ہے۔

مزید پڑھیں:شوپیان شدید برفباری سے رہائشی مکان کو نقصان

یہ دونوں مکانات برف کے وزن کو برداشت نہ کرسکے اور ٹوٹ کر زمین بوس ہوگئے۔

ان مکانات کے منہدم ہونے کے دوران کسی بھی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اس طرح کی متعدد ویڈیوز جنوبی و شمالی کشمیر سے موصول ہو رہی ہیں، جہاں مکانات گرنے کی اطلاعات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.