ETV Bharat / state

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر

فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے موقع پر لفٹننٹ گورنر منوج سہا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ یہ فیسٹیول دو روز تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے آئے سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر
دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 4:57 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر نے محکمہ سیاحت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دو روزہ ونٹر کارنیول کے کامیاب انعقاد اور مقامی فنکاروں کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے نمائش کے مواقع فراہم کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول کے مختلف رنگا رنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پروگرام میں مقامی اور سیاحوں نے بڑی تعداد نے اس اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔

دو روزہ پہلگام ونٹر کارنیول رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر
اس فیسٹیول کے دوران جہاں کشمیر کی ثقافت اور تمدن کی جھلکیاں پیش کرنے کے لیے مختلف اسٹال قائم کۓ گئے تھے، وہیں جے کے ٹی ڈی سی کلب میں بھی رنگا رنگ پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پہلگام میں رواں سال کے آغاز میں ہی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پہلگام پہنچی ہے۔ جبکہ اس فیسٹیول کے اہتمامِ سے سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی امید ہے۔مزید پڑھیں: تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ' ایسے پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے گا تاکہ شعبہ سیاحت کو مزید مستحکم بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ ملکی وغیرہ ملکی سیلانیوں کو کشمیر کی جانب راغب کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.