ETV Bharat / state

Turkish Ice Cream outlet in Srinagar معروف تُرکش آئس کریم سرینگر میں بھی دستیاب - معروف تُرکش آئس کریم شرینگر میں دستیاب

سرینگر میں معروف ترکش آئس کریم آؤٹ لیٹ قائم کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی باشندوں کو روزگار فراہم ہوگا۔

معروف تُرکش آئس کریم سرینگر میں بھی دستیاب

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 6:53 PM IST

معروف تُرکش آئس کریم سرینگر میں بھی دستیاب

سرینگر (جموں و کشمیر): ترک آئس کریم کا جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی آؤٹ لیٹ شروع ہوا ہے۔ دو کشمیری طلباء - ایم بی بی ایس کے طالب علم معین ایوب اور انجینئرنگ کے طالب علم عابد نصیر - نے چینی فرنچائز کے اشتراک سے ترک آئس کریم دکان کا آؤٹ لیٹ شروع کیا ہے۔ ترکش آئیس کریم شاپ کی شروع کرنے کے حوالہ سے ہلال نصیر (جو عابد نصیر کے برادر ہیں) نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’یہ ایک مشہور آئس کریم چین (ice cream chain) ہے جس کی ابتداء ترکی سے ہوئی اور اب سرینگر میں بھی دستیاب ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’سنہ 2016 میں ترکش آئس کریم بھارت میں پہلی مرتبہ دستیاب ہوئی، کمپنی بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور جگہ جگہ آؤٹ لیٹ قائم ہو رے ہیں۔ اور دہلی، کیرالہ، راجستھان، اور ادے پور سمیت بڑے بڑے شہروں میں متعدد آؤٹ لیٹس قائم ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میرے بھائی اور اس کے ایک دوست دہلی میں آئس کریم سے لطف اندوز ہوئے اور اسی وقت کشمیر میں بھی شروعات کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اور بالآخر جولائی میں فرنچائز کا افتتاح کیا گیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Kashmir Trout Fish کشمیر میں" ٹراؤٹ" کو عام کرنے کی منفرد پہل

ہلال نے دعویٰ کیا کہ تجارت کے ساتھ ساتھ آئس کریم فرنچائز شروع کرنے کا اصل مقصد ’’بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت سرینگر میں ایک ہی فرنچاز قائم ہے جبکہ مستقبل قریب میں سات سے آٹھ مزید فرنچائز قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بیرون کاریگر ہی یہاں کام کر رہے ہیں تاہم مقامی باشندے بھی یہ ہنر سیکھ رہے ہیں اور اس سے روزگار کے وسائل بھی پیدا ہوں گے۔ مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’ہم نے کشمیر کے مختلف مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں جلد ہی مزید آؤٹ لیٹس قائم کیے جائیں گے۔ ہم کشمیر میں 13-14 آؤٹ لیٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر غیر مقامی عملہ ہی کام کرے گا جو مقامی باشندوں کو تربیت فراہم کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.