ETV Bharat / state

Turmoil in JK Congress after Azad's Resignation آزاد کے استعفیٰ سے جموں و کشمیر کانگریس کا خیمہ منتشر

غلام نبی آزاد کے استعفیٰ کے بعد جموں و کشمیر کانگریس یونٹ میں انتشار پھیل گیا ہے۔ آزاد کے بعد ان کے وفادار ساتھوں نے بھی کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں ازاد کے قریبی دوست نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "آزاد بی جے پی یا کسی دیگر جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے، وہ اپنی نئی جماعت کی بنیاد رکھیں گے۔" Azad to float new party after saying goodbye to congress

turmoil-in-congress-after-azads-resignation-many-party-leaders-resigned
آزاد کے استعفیٰ سے جموں و کشمیر کانگرس خیمہ منتشر
author img

By

Published : Aug 26, 2022, 5:51 PM IST

Updated : Aug 26, 2022, 8:41 PM IST

سرینگر: کانگریس کے ساتھ چار دہائیوں کے سیاسی سفر کے بعد سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی سے استعفیٰ دیے دیا۔ ان کے استعفیٰ کے بعد جموں و کشمیر کانگرس اکائی میں انتشار پھیل گیا ہے اور ان کے وفادار ساتھی اور سابق ایم ایل اے محمد امین بھٹ سمیت متعدد رہنماؤں نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا۔ امین بھٹ کے علاوہ جی ایم سروری، آر ایس چب، حاجی رشید، گلزار وانی، چودھری محمد اکرام نے اپنا استعفی پیش کیا ہے۔ Azad's loyalists resigns from Congress آزاد کے استتعفیٰ کے بعد جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کمیٹی کا سرینگر دفتر سنسان نظر آ رہا ہے اور دیگر ایام کے برعکس یہاں کوئی گہمی نہیں ہے۔ Congress Party office in Srinagar

آزاد کے استعفیٰ سے جموں و کشمیر کانگرس خیمہ منتشر

گزشتہ ہفتے کانگرس کمیٹی کے نئے صدر وقار رسول کے انتخاب کے بعد جموں و کشمیر ریاستی کانگرس کمیٹی کے بکھرتے خیمہ کو یکجا کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن آزاد کے استعفی کے بعد یہ خیمہ مزید بکھر سکتا ہے، کیونکہ جموں و کشمیر کانگرس میں بیس ایسے لیڑران ہیں جو آزاد کے وفادار مانے جارہے ہیں جنہوں نے گذشتہ مہینوں آزاد کے ساتھ خطہ چناب و پیر پنچال میں بڑی ریلیوں میں شرکت کی تھیں۔

تاہم کانگرس کے خیمے تسلی دیتے ہوئے وقار رسول نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ وہ کانگرس کو جموں و کشمیر میں مضبوط کریں گے اور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت کے میں کام کریں گے۔ اس کا صاف مطلب ہے کہ وقار رسول آزاد کے ساتھ نہیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ وقار رسول آزاد کے وفادار لیڈران میں گنے جاتے ہیں۔ Viqar Rasool Wani New JKPC President

البتہ سیاسی حلقوں میں یہ بحث و مباحثہ شروع ہوگیا ہے کہ آزاد کے اگلے قدم کے بعد ہی یہ بات واضح ہوگی کہ کیا کانگریس جموں و کشمیر میں مزید بکھرے گی یا وقار رسول پارٹی کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

آزار کے استعفی کے متعلق جموں و کشمیر کے سیاسی لیڈران بشمول فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ نے کہا یہ کانگرس کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ اس وقت جب پارٹی کو آزاد کی ضرورت تھی، انہیں کانگرس قیادت کا ساتھ نہیں چھوڑ دینا چاہیے تھا۔NC on Farooq Abdullah Resign

سابق کانگرس صدر غلام احمد میر نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ آزاد پارٹی کے اقتدار رہنے تک پارٹی کے ساتھ رہے اور پروٹوکول کا فائدہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید آزاد کو کسی اور جگہ پروٹوکول ملنے کی امید ہوگی، اسی لیے انہوں یہ قدم اٹھایا۔ واضح رہے کہ آج کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ آزاد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو اس سلسلے میں 5 صفحات پر مشتمل ایک مکتوب بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے مکتوب میں کانگریس میں شامل ہونے سے لے کر چھوڑنے تک کے سفر کے بارے میں بتایا ہے۔ Ghulam Nabi Azad Quits Congress

مزید پڑھیں:Azad to Form New Party کانگریس سے علیٰحدگی کے بعد غلام نبی آزاد پارٹی بنائیں گے

Last Updated : Aug 26, 2022, 8:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.