جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع باغ گل لالہ 23 اپریل تک سیاحوں کے لیے کھلا رہے گا۔ باغ گل لالہ (ٹیولپ گارڈن) کو 23 مارچ کو کھول دیا گیا تھا اور امکانی طور پر 23 اپریل تک کھلا رہے گا۔ Tulip Garden to be closed on April 24 اب تک تین لاکھ 40 ہزار سیاحوں نے اس باغ کی سیر و تفریح کی ہے۔ گزشتہ برس باغ گل لالہ کی سیر کرنے والوں کی تعداد 2لاکھ 26 ہزار تھی۔ Tulip Garden Srinagar
محکمہ باغبانی کے مطابق پہلے گل لالہ کو 15 اپریل تک کھلا رکھنے کا فیصلہ لیا گیا تھا، تاہم معتدل درجہ حرارت اور سیاحوں کی بھر پور آمد کی وجہ سے باغ کو 23 اپریل تک کھلا رکھا جائے گا۔ Tulip Garden to be closed on April 24باغ گل لالہ میں 66 اقسام کے 15 لاکھ ٹیولپ موجود تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی اقسام کے پھول ختم ہوئے اور اب صرف چند ایک ہی رہ گئے ہیں۔
باغ گلہ لالہ ڈل جھیل کے کنارے اور زبرون پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع 30 ہیکٹرسے زائد اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے۔ Tulip Garden Srinagar کووڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سنہ 2020 اور 2021 میں سیاحوں کی کم تعداد کی وجہ سے یہ باغ سیاحوں سے تقریبا خالی رہا۔ Kashmir Tourism تاہم امسال لاکھوں سیاحوں نے باغ کا نظارہ کیا ہے اور محکمہ سیاحت نے اس باغ میں سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے کئی تقاریب کا بھی اہتمام کیا۔