ETV Bharat / state

Tulip Garden Will Be Closed in April 18: باغ گل لالہ 18 اپریل سے سیاحوں کے لیے بند

محکمہ فلوریکلچر کے ڈائریکٹر فاروق احمد راتھر نے کہا کہ محکمہ نے 18 اپریل کو باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹیولپ کے پھول سکڑنا شروع ہو گیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال تقربیاً ساڑے تین لاکھ سیاح نے باغ کی سیر کی۔ Tulip Garden Will Be Closed in April 18

tulip-garden-to-be-closed-for-visitors-on-april-18
باغ گل لالہ 18 اپریل سے سیاحوں کے لیے بند
author img

By

Published : Apr 16, 2022, 9:50 PM IST

سرینگر:جھیل ڈل کے کنارے اور زبرون پہاڑی کے دامن میں واقع ایشیاء کے سب سے بڑے باغ، باغ گلہ لالہ کو 18 اپریل سے سیاحوں کے لیے بند کر دیا جائے گا کیونکہ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر پھول مرجھانا شروع ہو گئے۔ Tulip Garden Will Be Closed in April 18

باغ گل لالہ 18 اپریل سے سیاحوں کے لیے بند

محکمہ پھول بانی کے ڈائریکٹر فاروق احمد راتھر نے کہا کہ محکمہ نے 18 اپریل کو باغ کو سیاحوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹیولپ کے پھول سکڑنا شروع ہو گیے ہیں۔ وہیں امسال گزشتہ برس کے مقابلے باغ گل لالہ کو پہلے ہی کھول دیا گیا ہے۔

23 مارچ باغ کھلنے سے 16 اپریل تک ساڑھے 3 لاکھ مقامی اور غیر مقامی سیاحوں نے باغ کے رنگ برنگے پھولوں کا مشاہدی کیا جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ سال گزشتہ میں یہ تعداد صرف 2.26 لاکھ تھی۔Visitors Visit Srinagar Tulip Garden

اس برس باغ میں مختلف اقسام کے 15 لاکھ کے ٹیولپ کے پھول کھلے تھے،جنہوں نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔ وہیں اس مرتبہ محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کشمیر کے مشہور پکوان، وازوان، قہوہ کے علاوہ کشمیر کی روایتی روٹی کی مختلف اقسام کی نمائش کی تھی۔

مزید پڑھیں:

امسال کے مارچ کے مہینے میں ہی ایک لاکھ 80 ہزار سیاحوں نے وادی کشمیر کی سیر پر آئے جو گزشتہ دس برسوں میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔وہیں اس برس گزشتہ ایک دہائی کے دوران پہلی بار کشمیر میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.