امریکہ میں بھارتی سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ 'ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے متعلق دیے گئے بیان کو واپس لیا ہے اور بھارت اور پاکستان کو آپسی اختلافات دور کرنے کو کہا ہے۔'
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرش وردھن نے امریکی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا انحصار بھارت اور پاکستان دونوں پر ہے۔ بھارت نے اس پیشکش سے انکار کیا ہے اس لیے اب ایسا ممکن نہیں ہے۔'
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تائید کی تھی لیکن بھارت نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔