ETV Bharat / state

سب انسپیکٹر بابو رام کو خراج عقیدت - پانتھہ چوک

پانتھہ چوک میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ہلاک ہوئے سب انسپیکٹر بابو رام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

wreath laying ceremony
wreath laying ceremony
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 4:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر کے مضافات پانتھہ چوک میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہوئے تصادم میں پولیس کے ایس او جی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابو رام کو پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یہ تقریب سرینگر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقد کی گئی جس میں گورنر کے مشیر بھٹناگر سمیت پولیس سربراہ دلباغ سنگھ اور دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا تھا 'بابو رام ایک باہمت پولیس افسر تھے، جنھوں نے متعدد عسکریت پسند مخالف کاروائیوں مین شمولیت کی تھی'-

سب انسپیکٹر بابو رام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

واضح رہے کہ بابو رام صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے رہنے والے تھے اور وہ ایس او جی میں اینٹی فدائین سکاڈ میں عسکریت پسند مخالف کاروائیوں میں ماہر مانے جاتے تھے۔

آپ کو بتا دیں کے پنتھہ چوک میں عسکریت پسند سنیچر کی دیر رات گئے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شاہراہ پر موجود سکیورٹی فورسز پر گولیاں چلا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے
'ہلاک شدہ عسکریت پسند لشکرِ طیبہ سے وابستہ تھے'

جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان کا تعاقب کیا جس دوران یہ ایک مقامی بستی میں جا کر چھپ گئے۔ تصادم کے دوران تینوں عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ پولیس کے ایس او جی اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابو رام ہلاک ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.