منی بس ٹرانسپورٹرس ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حکام کے اعلی افسران اور جموں و کشمیر میں آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندے بدھ کو جموں کے سول سیکریٹریت میں ان کے مطالبات پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے ٹرانسپورٹرس نے بدھ کی ہڑتال کی کال کو ملتوی کر دیا ہے۔
غور طلب ہے کہ مسافر کرایہ میں اضافہ کرنے کے علاوہ ٹوکن فیس اور دیگر مطالبات کو لے کر ٹرانسپورٹرس نے بدھ کو غیر معینہ ہڑتال کی کال دی تھی۔
ٹرانسپورٹرس کا کہنا تھا کہ تیل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر وہ حکام سے مسافر کرایہ میں اضافہ کرنے کی مانگ کی ہے۔
انکا کہنا تھا مسافر کرایوں میں سنہ 2018 میں اضافہ کیا گیا تھا، اس وقت ڈیزل کی قیمت 65 روپے تھی اور آج قیمت 85 لیٹر ہو گئی ہے۔
جموں و کشمیر: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی کال ملتوی - جموں و کشمیر نیوز
جموں و کشمیر میں آل جے اینڈ کے ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پورے خطے میں 24 فروری سے غیر معینہ مدت تک کے لیے ہڑتال کی کال کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔