ETV Bharat / state

IAS Officer Transferred : آئی اے ایس افسر نوین چودھری میزورم منتقل - جموں و کشمیر میں تعینات سینئر آئے ایس افسر نوین

نوین کمار چودھری پر الزام عائد ہے کہ انہوں جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کے لئے سنہ 2018 میں ریلائنس انشورنس پالیسی میں مبینہ گھپلہ کیا تھا جس کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے۔ Navin Choudhary transferred to Mizoram

آئی اے ایس افسر نوین چودھری میزورام منتقل

author img

By

Published : May 21, 2022, 10:01 AM IST

مرکزی سرکار کی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر میں تعینات سینئر آئی اے ایس افسر نوین کمار چودھری اور ایم راجو کو یونین ٹریٹری سے منتقل کرکے موزورم اور اروناچل پردیش تعینات کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک حکمانے کے مطابق پانچ سینئر افسران کے تبادلے عمل لائے گئے ہیں۔ Navin Choudhary transferred to Mizoram

نوین کمار چودھری کو حالیہ دنوں صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جو ایک اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ وہ اس سے قبل دو برسوں تک محکمہ زراعت، باغبانی اور فلوکلچر و پشو پالن کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔ Transfer of IAS Officers

وزارت داخلہ کے ایک حکمانے کے مطابق پانچ سینئر افسران کے تبادلے عمل لائے گئے ہیں۔

نوین کمار چودھری پر الزام عائد ہے کہ انہوں جموں و کشمیر میں سرکاری ملازمین کے لئے سنہ 2018 میں ریلائنس انشورنس پالیسی میں مبینہ گھپلہ کیا تھا جس کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی جانچ کر رہی ہے۔ وہ اس وقت جموں و کشمیر حکومت میں فائنانشل کمشنر کے عہدے پر فائز تھے جو کافی اہم عہدہ مانا جاتا ہے۔ Five IAS, one IPS Officers transferred

گذشتہ دنوں سی بی آئی نے ریلائنس کیس میں نوین چودھری کے گھر پر چھاپہ ڈالا تھا اور ان سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں اس وقت مقدمہ درج کیا جب جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کو ریلائنس انشورنس پالیسی کو منظوری دینے کے لئے رشوت پیش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس کو ٹھکرا کر اس پالیسی کو کالعدم کیا تھا۔

اس حکمنامے کے مطابق ایم راجو اروناچل پردیش منتقل کئے گئے ہیں جبکہ تین دیگر افسران سدھیر کمار، ایم آر ایم راو، اشون چندررو اور وکرم جیت سنگھ شامل ہیں۔ یہ افسران اگمٹ کیڈر کے ہیں۔ نوین کمار اور ایم راجو پہلے ایسے افسران ہیں جن کو جموں و کشمیر سے نکال کر ان ریاستوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق ریاست جموں و کشمیر کی دفعہ 370کی منسوخی سے قبل الگ آئی اے ایس اور آئی پی ایس کیڈر تھا لیکن یونین ٹریٹری بنانے کے بعد اس کو اگمٹ کیڈر میں ضم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : CBI Raids Residences of IAS Officer: سی بی آئی نے بہار میں سینئر آئی اے ایس افسر کے گھر پر چھاپہ مارا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.