جموں وکشمیر حکومت نے انتظامیہ میں پھیر بدل کر کے 7 اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلہ عمل میں لائی ہیں۔ اس ضمن میں ہفتے کے روز جاری کردہ حکمنامے کے مطابق آئی اے ایس بپول پاٹھک جو کہ پرنسپل سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کر کے پرنسپل سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفئیر کے اضافی عہدے پر فائز کیا گیا۔
آئی اے ایس شلیندر کمار جو کہ سماجی بہبود کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت کے عہدے پر تعینات تھے اور جنہیں پبلک ورکس آر اینڈ بی محکمہ اور قبائلی امور کا انتظامی سیکرٹری کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کر کے پبلک ورکس کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ایم راجو کو سیکرٹری برائے حکومت منصوبہ بندی مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ، انتظامی سیکرٹری برائے مہمان نوازی اور پروٹوکال شہری ہوابازی سے تبدیل کر کے سیکرٹری جل شکتی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق سمرن دریپ سنگھ جو کہ انتظامی سیکرٹری برائے آفات سے نمٹنے کے محکمے، امداد بحالی اور تعمیر کے محکمہ کی زمہ داری ہے کو اب انتظامی سیکرٹری کے بطور خوراک، رسدات و عوامی تقسیم کاری کے علاوہ منصوبہ بندی ،ترقی و مانیٹرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافہ چارج بھی رہے گا۔ سرمد حفیظ جو کہ سیکرٹری یوتھ سروس اینڈ سپورٹس ہے اگلے احکامات تک سیاحت اور ثقافت کے سیکرٹری بھی رہے گے۔
ادھر آئی اے ایس رخسانہ غنی کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کشمیر تبدیل کر کے انتظامی سیکرٹری ہاسپٹیلیٹی اور پرٹوکال تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی زبیر احمد کمشنر سیکرٹری کلچرل کی تبدیلی عمل میں لاکر ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور رورل ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
سول انتظامیہ میں تبدیلیاں
آئی اے ایس شلیندر کمار جو سماجی بہبود کے پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت کے عہدے پر تعینات تھے اور جنہیں پبلک ورکس آر اینڈ بی محکمہ اور قبائلی امور کا انتظامی سیکرٹری کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کر کے پبلک ورکس کے پرنسپل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔