ETV Bharat / state

Transfer In Police Department گجراتی ٹھگ کو سکیورٹی دینے والے پولیس افسر کا تبادلہ - Gujarati Conman kiran patel

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز حکومت کی مفاد کے لیے 32 سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس پیز) کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 25, 2023, 10:33 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ کو چونا لگانے والا گجراتی ٹھگ کرن پٹیل کو وی آئی پی سکیورٹی پروٹوکول دینے والے پولیس افسر کا آج تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے افسر کو تعینات کیا گیا ہے۔شیخ ذوالفقار آزاد جو سپرنٹنڈنٹ پولیس سکیورٹی کشمیر تھے کا آج تبادلہ کیا گیا اور ان کی جگہ ایس پی شیخ فیصل قیوم کو تعینات کیا گیا ہے۔ فیصل قیوم سپیشل سکیورٹی گروپ کے ایس پی تعینات تھے۔

قابل غور ہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے آج 32پولیس ایس پیز کی تبدیلی اور تعیناتی کی ہے۔ حکم نامے کے مطابق شیخ ذوالفقار آزاد کا تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کو ادھمپور کی جموں کشمیر پولیس ٹریننگ ایکاڈمی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔بتادیں کہ شیخ ذوالفقار آزاد مارچ میں سرخیوں میں تب آئے جب گجراتی ٹھگ کرن پٹیل نے جموں کشمیر انتظامیہ کو چونا لگا کر وی آئی پی پروٹوکول کےتحت سیکورٹی پروٹوکول دیا گیا تھا اور کشمیر میں کئی سیاحتی مقامات کا سرکاری دورہ کیا تھا۔

کرن پٹیل نے اپنے آپ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (سٹریٹیجی و کمپین) کے بطور پیش کیا اور وی آئی پی پروٹوکول حاصل کیا تھا۔ بعد ازاں اس کا پردہ فاش ہوا اور پولیس نے ان کو گرفتاری کر لیا۔ آج وہ سرینگر کے سنٹرل جیل میں قید ہے اور ان پر کئی مقدمات پر عدالتی کاروائی چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ذوالفقار آزاد پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے سکیورٹی فراہم کرنے کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع پلوامہ کے سابق ضلع مجسٹریٹز بصیرالحق چودھری کے کہنے پر کرن پٹیل کو وی آئی پی سکیورٹی پروٹوکول فراہم کیا تھا۔

جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ ماہ بصیرالحق چودھری کو بھی بطور ضلع کمشنر پلوامہ تبدیل کرکے کشمیر پاؤر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا تھا۔

مزید پڑھیں : Gujarati Conman Bail Rejected سرینگر کی ایک عدالت نے گجراتی ٹھگ کی ضمانت عرضی مسترد کردی

کرن پٹیل معاملے میں جموں کشمیر انتظامیہ نے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کو انکوائری افسر تعینات کیا تھا اور پندرہ روز میں انکو ایڈیسنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ راج کمار گوئل کو رپوٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اگرچہ صوبائی کمشنر نے انکوائری رپورٹ پیش کی ہے تاہم اس کو منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبائی کمشنر نے بصیرالحق چودھری اور شیخ ذوالفقار آزاد کو کیلن چٹ دے دیا ہے تاہم ان کو آئندہ خبردار رہنے اور سرکاری ضابطے کی عمل آوری کے ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.